Swat

نیو روڈ فائرنگ،16 افراد کے خلاف مقدمہ درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نیو روڈ میں فائرنگ کرنے پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات کو عدالتی احکامات پر پولیس کی موجودگی میں راستہ پر کام کیا جارہا تھا کہ اس دوران مخالف فریق نے حملہ کرکے فائرنگ کردی اور سنگ باری بھی کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فضل باچا زخمی ہوگئے اور ملزمان کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی نوید گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور پولیس کی موجودگی پر ملزمان نصراللہ،محمداقبال،نوید،جہانزیب،جانثار،جان عالم اورواحد زمان سمیت دیگر نو نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن میں سے جانثار،جہانزیب، واحد زمان اورزخمی نوید کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں