(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمنِ کاشتکارانِ سوات نے ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی 12 لاکھ ایکڑ زمین فارسٹ کے نام انتقال کرنے کے خلاف مدین میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی 12 لاکھ ایکڑ اراضی 2002ء فارسٹ آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے محکمہ فارسٹ کے نام انتقال کی ہے جس کی وجہ سے پورے ملاکنڈ ڈویژن کے غریب عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔مذکورہ آرڈیننس کی رو سے کاشتکاران پر مورچہ بندی،چراگاہوں میں مویشی پالنے اور نام نہاد فارسٹ اہلکاروں کو تعینات کرکے غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہمیں اپنا حق نہ دیا گیا، تو 11مارچ کو گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کے بعد پشاور تک لانگ مارچ کیا جائے گ
Swat
