Swat

لڑائی کے دوران شریان پھٹنے سے دیر کا رہائشی جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں لڑائی کے دوران شریان پھٹنے سے دیر کا رہائشی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نصیب روان ولد حبیب اللہ سکنہ خواص بانڈہ دیر کی بیٹی کی شادی شموزئی میں ہوئی تھی جو اَب بیوہ ہے۔ نصیب روان گذشتہ روز اس کے گھر آیا اور اس کے دیوروں سے کہا کہ ٓاپ میری بیٹی کو اس کا حق کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ نتیجتاً دیوروں اور ان کے درمیان تکرار ہوئی جس کے دوران نصیب روان جو بلڈ پر یشر کا مریض تھا، شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ولی محمد ، نظیر محمد اور سید علی کو گرفتار کرکے تینوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔