(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دریائے سوات کو گندگی سے بچانے کے لئے ’’صاف دریا ، خوشگوار آب وہوا‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے بحرین سے اس مہم کا آغاز کیا۔ مہم کا مقصد دریا ئے سوات کو ماحول دوست بنانا، آبی حیات کو بچانا اوراس کے صاف و شفاف پانی کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاناہے۔ کیونکہ اِس وقت دریا ئے سوات مختلف ذرائع سے پیدا ہونے والے فاضِل مادوں کی زد میں ہے جس میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس وغیرہ کی نکاسئی آب کا ناقص نظام ایک بڑی وجہ ہے۔مہم میں ایسے ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے جوآبی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے ہوٹلز وغیرہ کو پہلے ٹائم لائن دی جائے گی، جس میں وہ اپنے نکاسئی آب کے لیے متبادل سسٹم بنائیں گے۔ بصورت دیگر ایسے ہوٹلز وغیرہ کو سیل کرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Swat
