(باخبر سوات ڈاٹ کام) نوہزار دو سو فٹ کی بلندی پر سوات کے برف پوش علاقہ ملم جبہ کے اسکی ریزارٹ میں دو روزہ اسکی ٹورنامنٹ اور سنو فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ اسکی ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں کے21کھلاڑی شامل ہیں جن میں ایک معذور کھلاڑی بھی ہے۔ پہلے دن ریزارٹ میں سیاحوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اسکی کے مقابلے دیکھے اورکھلاڑیوں کو داد دی۔ آج ہفتہ کو دوسرے اور آخری روز فائنل مقابلے ہوں گے۔ دو روزہ ملم جبہ سنو فیسٹول کے پہلے روز سیاحوں اور مہمانوں کے لئے موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پشتو اور اردو کے گلوکاروں نے گانے گائے۔ آنے والے سیاح برف سے محظوظ ہوئے اور اکثر سیاحوں نے برف کے گولے بناکر ایک دوسرے پر پھینکے برف سے لطف اندوز ہوئے
