(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی صوبائی حکومت عوام کی خیر خواہ ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں پی ایم ایل ن جیت کر عوامی محرومیوں کا اِزالہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کے علاقے فرحت آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے قیموس خان، بحر اللہ خان، سابق امیدوار سردار خان، ضلعی ممبر سیراج خان نے بھی خطاب کیا۔
