(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 12 تا 15 مارچ 2018ء کو مجوزہ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اس مہم کے دوران دو لاکھ چالیس ہزار سات سو تیس گھروں میں موجود 481410 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس میں میں 1596ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مہم کے انتظامات کو قطعی شکل دینے کے لیے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، پولیس، تعلیم اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے علاوہ عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی۔
Swat
