سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں خود کو خفیہ ایجنسی کا آفیسر ظاہر کرنے والے شخص کا 2بھائیوں پر تشدد، پولیس کو اطلاع ملنے پر جعلی آفیسر سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔علاقہ تلی گروم کے موضع شیر آباد کے رہائشیوں نیاز بہادر اور غلام بہادر پسران شیر بہادر کا سعودی عرب میں ایک افغانی شخص اشرف کے ساتھ پیسوں کالین دین چلا آرہا ہے جو انہیں مختلف لوگوں کے ذریعے ڈرا دھمکا تے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو افراد نے اُن کے گھر آکر انہیں گھر سے نکال باہر کیا اوراشرف کے پیسوں کا ڈیمانڈ کیا۔ ان میں محمد شاہد ولد پہلوان سکنہ اوکاڑہ پنجاب نے خود کو خفیہ ایجنسی کا آفیسر ظاہر کرکے ان پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس کو اطلاع ملی، تو محمد شاہد سمیت اس کے ساتھی محمد اکمل ولدعنایت الرحمان سکنہ لنڈیکس مینگورہ کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جنہیں بعدازاں عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوادیا گیا ہے
Swat
