Swat

نوجوان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شگئی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چو بیس سالہ شیر شاہ ولد حضرت فقیر نے مبینہ طور پر گھر میں خود پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ خودکشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہ ہوسکی، تاہم سیدوشریف پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں