Swat

سوات، دو سو ایڈز زدہ مریضوں کی تصدیق ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 200 ایڈز زدہ مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔ منشیات کے عادی افراد میں بھی خطرناک حدتک اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور والدین سے کردار اداکرنے کی اپیل کردی ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ نارکاٹکس کنٹرول کمیٹی سوات کا ایک اجلاس یڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر کی زیر صدارت ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نشئی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کی صورتحال پر تفصیل سے غور و غوض کیا گیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایک خطر ناک نشئی اپنے والدین ،بیوی، بچوں اور پورے قبیلے کے لیے تباہی اور ذلت کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا معاشرہ کے تمام افراد کا یہ فر ض ہے کہ وہ اپنے قریب رہنے والے نشئی کو راہِ راست پر لانے کی ہر ممکن کو شش کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات میں نشئی افراد کے علاوہ ایڈز کے 200تصدیق شدہ مریض ہیں جن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔