Swat

شجرکاری بارے سب کو مل کر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی آئی جی ملاکنڈ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ سرسبز و شاداب ماحول صحت کے لئے موزون ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر جدجہد کرنا ہوگی۔ اپنے آس پاس درختوں کی حفاظت اور مزید پودوں کے لگانے میں سب کو مل کر مشترکہ کردار اد ا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے دوران پولیس ٹریننگ سکول میں پودا لگا کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور ہر کسی کو چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں درختوں کی حفاظت کریں۔ کیوں کہ درخت لگانے سے علاقے کے حسن میں اضافہ ہوتاہے اور قدرتی آفات سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درخت لگائیں اور اپنے علاقے کو سرسبز و شاداب بنائیں اور درختوں کے کاٹنے سے گریز کریں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔