(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر برائے آبپاشی،امورِ نوجوانان اور ثقافت محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منگل کے روز ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈی سی سوات عامر آفاق اور اے ڈی سی محمد طاہر کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز و بلڈنگز، محکمہ تعلیم مردانہ و زنانہ،محکمہ آبپاشی،ٹی ایم اے مٹہ اور دیگر اہم محکموں کے ضلعی سربراہوں اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے صوبائی وزیر کے حلقۂ انتخاب میں مکمل شدہ جاری اور نئے مجوزہ منصوبوں پر کام کی نوعیت اور پراگرس پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں اور کام میں اعلیٰ میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کی زندگی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، تاکہ وہ زندگی کی بنیادی اور جدید آسائشوں سے مستفید ہو سکیں۔
Swat