(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ میں یتیم بچوں کے سب سے بڑے ادارے ’’خپل کور‘‘ کے سکول اور کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ، ان کے سرپرستوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے ملٹری کے بچوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا۔ سکول کے بچوں نے جمناسٹک اور دیگر مظاہرے کیے۔ اس موقع پر خپل کور کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے کہا کہ 14سال پہلے دو کمروں سے شروع ہونے والا یتیم خانہ ’’خپل کور‘‘ میں آج 17سو طلبہ معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور 850یتیم بچوں کی مفت تعلیم کے ساتھ کفالت بھی کی جارہی ہے
