Swat

جماعت اسلامی سوات کا ضلع بھر میں عوامی و انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات نے 15 مارچ سے ضلع بھر میں بھر پور عوامی رابطہ مہم اور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر محمد امین نے دیگر ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 2018ء کے لئے منصوبہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے کہ اس ملک کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوسکتے جب تک اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہوسکے۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے بعد یہاں کے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار سمیت فوری اور سستا انصاف بھی میسر ہوگا۔ اس مقصد کے لئے 15 مارچ سے بھر پور طریقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 15 مارچ سے 5مئی تک ضلع سوات کے 150 مقامات پراجتماعات منعقد کئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں