Swat

سوات کی سڑکیں کھنڈر اور ہسپتال قصاب خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں،

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور پرویز خٹک کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبہ سے اے این پی کو ختم کردیا ہے، لیکن یہ صرف نیازی اور خٹک کا ارمان ہی رہے گا۔ کیونکہ انگریز اور خود کش حملے اے این پی کو ختم نہ کراسکے، تو میراثی اے این پی کو کیسے ختم کرپائیں گے۔ سوات میں جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی خزانے کی صورتحال وزیر اعلیٰ کی صحت جیسی ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سوات میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ سوات کی سڑکیں کھنڈر اور ہسپتال قصاب خانوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ اے این پی کی حکومت میں سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس صوبے میں تاریخی کرپشن کی ہے۔ نیب نے ملم جبہ زمین سیکنڈل کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ایک ارب پودے لگانے کا دعویٰ کرنے والوں نے صرف 24کروڑ پودے لگائے اور ان میں بھی زیادہ تر صرف کاغذات میں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ہی بنائے گئے احتساب کمیشن کو اس حکومت نے اس لئے تالے لگادیے، تاکہ ان کی کرپشن کا پول نہ کھل سکے۔ کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں تحریک انصاف کے 18تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے ووٹ مولی اور گاجر کی طرح فروخت کیے۔ حیدر ہوتی نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا اس صوبے میں سنیٹر بننے کے لئے تحریک انصاف میں نظریاتی کارکن نہیں تھے کہ کپتان نے ارب پتی افراد کو ٹکٹ دے کر سینٹر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیازی اور زرداری کا یارانہ ہے لیکن یہ یارانہ وہ کھل کر نہیں کر سکتے۔ اس لئے سینٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں زرداری کو ووٹ دینے کے لئے انہوں نے اپنے سینیٹروں کا اختیار وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دے دی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔