Swat

چارباغ، غلط حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت میں جائیں گے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ چارباغ ٹی ایم اے میں حلقہ بندیوں کے خلاف آل پار ٹی کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے تحصیل چارباغ کے امیر ریٹائرڈ ایس پی نوید علی،پی پی پی کے یاسر بہروم خان ،جمعیت علمائے اسلام کے مو لانا عبدالغفور،تحصیل ناظم نوید علی، مسلم لیگ(ن)کے میاں سید جان،افتخار،صدر چارباغ بازار ریاض احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحصیل چارباغ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے جس کو ہم کسی بھی صورت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے غلط حلقہ بندیاں کرکے تحصیل چارباغ کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر اس فیصلے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کریں گے اور بھر پور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔