(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران بچی جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیدرہ کے مقام پر تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے سات سالہ تمنا دختر عجب خان شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ سربانڈہ کے مقام پر ڈمپر گاڑی الٹنے سے دو افراد رحمت علی اورلطیف الرحمان زخمی ہوگئے۔ کالج چوک مٹہ میں فلائنگ کو چ کی ٹکر سے دو افراد عبدالرحمان اور دوست محمد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
