Swat

سوات کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، ڈی پی او سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ سوات کو جرائم سے پاک کرنے اور یہاں کے عوام کو محفوظ سوات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ اس کے لئے سوات پولیس 24 گھنٹے چوکنا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور طریقے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات کو جرائم سے پاک رکھنے اوریہاں کے عوام کو پُرامن اور اصلاحی معاشرہ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورس کی گشت 24گھنٹے کردی ہے۔ 3شفٹوں پر پولیس گشت جاری ہے۔ پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں سمیت شہری علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں