Swat

دو الگ واقعات، ایک شخص جھلس کرزخمی، کمرہ جل کر راکھ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو الگ واقعات میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی اور ایک کمرہ اور فیکٹری میں موجود خام مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ نویکلے مینگورہ کے محلہ سراج آباد میں حیدر علی ولد عالم گل کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں حیدر علی جھلس کر زخمی ہوا۔ اس کے علاوہ ایک کمرہ کو شدید نقصان پہنچا۔ مینگورہ کے ہی محلہ ملوک آباد کے ایک جپس فیکٹری میں بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی جس کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے بجھا دیا۔ آگ کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود کچھ خام مال جل کر خاکستر ہوگیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔