(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ کی عدالت نے قتل کے ملزم کوجرم ثابت ہونے پر عمر قیدکی سزا سنادی۔ اقدام قتل کے جرم میں 5 سال قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت کے جج زاہد کریم خلیل نے وکلاء کی دلائل مکمل ہونے کے بعدجرم ثابت ہونے پر ملزم نوشیروان ولد میاں موسمیر سکنہ ٹھکدارئی کو قتل کے مقدمے میں عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں ملزم کومزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ اقدام قتل کے جرم میں ملزم کو 5 سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی گئی ہے
