Swat

معاونین قاضیوں کی تعیناتی بارے انٹرویو 28 اور 30 مارچ کو ہوگا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شرعی نظام عدل ریگولیشن کے تحت معاونین قاضیوں کی تعیناتی کے لئے باقاعدہ انٹرویو 28 اور 30 مارچ کو ہوگا۔تعینات ہونے والے معاونین قاضی عدالتوں میں قاضی/جج کی عدالتوں کے ساتھ مقدمات کے حوالے سے معاونت کریں گے۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں معاونین قاضی کا انٹرویو 28 اور 30 مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا۔ 28 مارچ کوضلع شانگلہ، ضلع دیر اپر، ضلع دیر لوئر، ضلع ملاکنڈ ایجنسی اورضلع چترال جبکہ30 مارچ کو سوات اور بونیر کے اُمیدواران جنہوں نے تحریری امتحان پاس کر لیا ہو، کا انٹرویو کیا جائے گا۔ تمام امیدوار کمشنر ملاکنڈ کی سربراہی میں منعقدہ کمیٹی کے سامنے اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں گے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے اہل اُمیدواروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔