(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے اغل میں پک اپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے اغل کی پہاڑی میں روڈ کی خستہ حالی کے باعث گاڑی میں سوار سات افراد ڈرائیور جنت گل، مسماۃ (ز)زوجہ حبیب اللہ،مسماۃ (ت) زوجہ حضرت گل، سلویٰ دختر حضرت گل،مسماۃ (ن) اور گلاب ولد حیدرساکنان دندڑئی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
