Swat

چوراہوں کی غلط ڈیزائننگ ٹریفک پولیس کے لئے دردِ سر بن گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ایک ارب روپے سے زائد بیوٹیفیکشن فنڈ میں جاری ترقیاتی کاموں میں شہر میں بنائے گئے بعض چوراہوں کے غلط ڈیزائن کی وجہ سے اب ٹریفک اہلکار ان چوراہوں میں کھڑے ہوکر ٹریفک کا نظام نہیں سنھبال سکیں گے ۔ شہر کے اکثر چوراہوں میں ٹریفک پولیس کے کھڑے ہونے اور ٹریفک نظام کو کنڑول کرنے کے لئے ایسے چوراہے کی ضرورت تھی جس سے گاڑی ڈرائیوں کو پولیس کا اشارہ دیکھنے کو ملے اور وہ اس پر عمل کر سکے۔ لیکن شہر میں چار پیلروں پر مشتمل چوکوں میں ایسی بلڈنگز بنائی گئی ہیں کہ اگر اس میں ٹریفک پولیس کھڑا ہو کر اشارہ کرے، تو وہ گاڑیوں کو نظر نہیں آئے گا اور بلڈنگ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کہا کہ اب ہم مجبور ہوکر سڑک کے بیچ و بیچ کھڑے ہوکر ٹریفک کا نظام سنبھالیں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔