(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ بت کڑہ میں بھائی نے کزن کے ساتھ مل کر بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ ذیشان ولد باچا خان سکنہ سیدو شریف اپنی 22 سالہ اہلیہ مسماۃ رقیہ دختر میاں محمد سکنہ مکان باغ مینگورہ کے ساتھ رکشہ میں اپنے گھر واقع رشہ گٹہ سے کچہری میں تاریخ پیشی کے لئے آرہے تھے کہ بت کڑہ نمبر 1میں حمید علی ولد میاں محمد سکنہ مکان باغ نے اپنے چچا زاد آفتاب کے ساتھ رکشہ روک کر پہلے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، پھر چھریوں کے وار کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق ملزم حمید علی کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا اور مقتول کے چچا نوید خان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
