Swat

پی ٹی ایم سوات بھی عارف وزیر کی گرفتاری کے خلاف میدان میں کود پڑا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ موومنٹ سوات نے بھی عارف وزیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں اور سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم لائرز فورم ضلع سوات کے صدر اقبال عیسیٰ خیل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارے مطالبات قانون اور آئین کے مطابق جائز ہیں۔ دھمکیاں دینے کا عمل بند کیا جائے۔ ملک کے تما م اداروں اور عوام کیلئے قانون برابر ہے۔ حکومت فوری طور پر عارف وزیر کو رہا کرے اور جن لوگوں کو پی ٹی ایم سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔