Swat

سیشن جج سوات نے ملزمان کو دس سال قید مع جرمانہ سنا دی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیشن جج سوات نے منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دس، دس سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت میں وکلا کی دلائل مکمل ہونے پر عدالت کے جج نے ملزمان شفیق، احمد اور محمد صدیق سکنہ باڑہ ، خیبر ایجنسی کو جرم ثابت ہونے پر دس دس سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزمان کو غالیگے پولیس نے موٹر کار میں 12 کلو گرام چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں