Swat

چکدرہ تا فتح پور روڈ کام کی بندش کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے نوٹس لے لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چکدرہ سے فتح پور تک سعودی حکومت کے فنڈ سے 66 فٹ روڈ کی تعمیر پر جاری کام گذشتہ روز فنڈ ختم ہونے کے باعث این ایچ اے نے روڈ پر پرانے 24فٹ پر تارکول ڈالنے کا کام شروع کردیا جس پر کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے نوٹس لے لیا۔ گذشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال ملاکنڈ یونیورسٹی پہنچے، تو کمشنر نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عباداللہ بھی موجود تھے۔ کمشنر نے وفاقی وزیر کو روڈ کی صورتحال اور فنڈ کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر وفاقی وزیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ روڈ کو ہر صورت 66 فٹ ہی تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب حکومت سے مزید فنڈ کے لئے رابطہ ہوا ہے۔ بہت جلد مزید فنڈ جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے این ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو 10اپریل کو اپنے دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔