Swat

بیوٹیفکیشن پروگرام میں شہر کے درختوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، خصوصی رپورٹ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈویژنل ہیڈ کواٹربیوٹیفکیشن پروگرام میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سیدو شریف میں قیمتی اور پرانے درختوں کو بجری سیمنٹ میں بند کردیا گیا جس کے بعد جلد ہی ان درختوں کے سوکھ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کالج کالونی سیدو شریف میں سڑک کے کنارے کھڑے قیمتی اور پرانے درختوں کو فٹ پاتھ بنانے کے دوران سیمنٹ بجری میں بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کے جڑوں کو پانی اور اکسیجن کے پہنچنے کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ نتیجتاً یہ درخت سوکھ کر گر جائیں گے۔ جنگلات کو بچانے والی تنظیموں نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے چاروں طرف سے سیمنٹ اور بجری کو ہٹا یا جائے اور اس عمل میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو سزا دی جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔