Swat

پاکستان میں سیاست یرغمال ہے، سنیٹر سراج الحق

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف کو کشمیری، فلسطینی اور پاکستانی مسلمانوں کی بددعاؤں کی سزا ملی ہے۔ کشمیر اور افغانستان میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ پاکستان میں سیاست کو یرغمال بنادیا گیا ہے۔ ڈالروں کی منڈی لگانے والے سیاستدان بندوق والوں سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ 2018ء کے انتخابات کا دن ظالموں کے لئے یوم الحساب ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارم گراؤنڈ مینگورہ میں حلقہ پی کے 5 مینگورہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان، ضلعی امیر محمد امین، جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمد اور زونل امیر حاجی محمد یاسین نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ ہم روایتی سیاست نہیں کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نظام مصطفی کے لئے ہم نے متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے مفادات کے لئے نہ صرف اقتدار میں بلکہ اپوزیشن میں بھی اپنے ہی لوگوں کو لاتا ہے، لیکن ہم ان کے ان عزائم کو مزید کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف آج چیخ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ہے؟ تو انہیں اب تک پتا ہونا چاہیے کہ انہیں فلسطین،کشمیر اور پاکستان کے مظلوم مسلمانوں کی بدعاؤں نے نکالا ہے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔