Swat

گرلز پرائمری سکول کی عمارت طالبات کے لئے خطرہ بن گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ٹیغک میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی عمارت طالبات کے لئے خطرہ بن گئی ۔ سکول کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق سکول کی چھت انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے۔ چھت کا کچھ حصہ گر چکا ہے۔ چھت میں سریا نظر آتا ہے اور بارش کے دوران سکول کی چھت ٹپکنے لگتی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بار بار محکمہ تعلیم اور علاقہ کے منتخب اراکین اسمبلی کو اس بارے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکول کی نئی عمارت تعمیر کرکے طالبات کی جان کو لاحق خطرہ ختم کیا جائے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں