سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے امیر سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے اس صوبہ میں واضح اکثریت حاصل کرکے 2002کی طرح اکیلے حکومت بنائے گئی اور ایم ایم اے کے درویش اراکین اسمبلی لینڈ کروزروں کے بغیر عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ۔ المرکز اسلامی سوات میں ختم بخاری شریف و دستار بندی کی تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی موجودہ قیادت سے امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے ۔ شام کے مسلمانوں کی حالت زار قابل رحم ہے ۔ دشمنوں نے رسول خدا کی امت کو جدید اسلحہ کا تجربہ گاہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مظلوم طلبہ کا قتل عام عظیم جرم ہے جو ناقابل برداشت ہے
Swat