سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا ۔ پولیس کے مطابق تین نوجوانوں وقاص ، مہران اور رضا شاہ ، بارہ سالہ (س ا) کو زبردستی اٹھا کر ایک کمرہ میں لے گئے جہاں بچے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔ بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔
Swat
