سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام دوروزہ کلچرایکسپوکاانعقادکیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ اس میگاایونٹ میں علاقائی ثقافت کواُجاگرکرنے کے لیے مقامی طورپرتیارہونے والی مصنوعات اورحجرہ کلچرکوفروغ دینے سمیت فوٹوگرافی اور فوڈزکے سٹالزبھی لگائے گئے۔ ایکسپومیں طلبہ کے علاوہ طالبات نے بھی دستکاری، روایتی شال، تخلیقی آرٹ اورفوڈزکے سٹالزلگائے جس میں طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ نے بھی بڑی دلچسپی لی اورمقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کوسراہا۔ ایکسپوکے موقع پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ طلبہ کی ذہنی نشوونماکو مزیدبہتربنانے کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کاانعقادضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی ثقافت سے نوجوان نسل کوآگاہ کرنے اورانہیں اس سے جڑا رکھنے کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی منعقدکی جائیں گی
Swat
