Swat

ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کانجو میں ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق اور دوسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ ارشد اپنے دو بیٹوں تیرہ سالہ فاروق اور عارف کے ساتھ کانجو ٹاؤن شپ سے مینگورہ جارہا تھا کہ کانجو کے مقام پر ایک ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ نتیجتاً فاروق اور ان کے والد ارشد موقع پر جاں بحق اور ایک بھائی عارف زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں