سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ پیشوگا، فقیرہ میں خوفناک آتشزدگی میں چھے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ گذشتہ رات بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے شبیر نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے قریب میں ان کے بھائیوں خیبر، حبیب اللہ، شاہوش، پڑوس میں واقع دو بھایوں نور محمد اور زیزور کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھے گھروں میں موجود کمرے، برآمدے اور ان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لئے نہ پہنچ سکیں۔
Swat
