سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پانچ سو ببیڈ سیدو شریف ہسپتال کیلئے جاپان سے خریدا ہوا 22کروڑ روپے کی لاگت سے وی آرایف سسٹم ) اے سی پلانٹ(ہسپتال پہنچ گیا ۔ وی آرایف سسٹم کی تکمیل سے پورا ہسپتال گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہے گا۔ ۔چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے جمعرات کے روز وی آر ایف سسٹم کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس عظیم الشان منصوبے پر ایک ارب 12کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔حکومت دو ارب روپے کی لاگت سے طبی مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے ضروری اقدامات بھی کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ غریب عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔
