Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے انتخابات، چار جماعتی اتحاد کامیاب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے انتخابات میں چار جماعتی اتحاد کے مکمل پینل نے کامیابی حاصل کرلی ۔جماعت اسلامی کے عبدالحلیم ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے ۔ عبدالحلیم نے 300ووٹ اور مد مقابل سعید خان کو 170ووٹ ملے ۔ نائب صدر کے لئے سجاد انور نے 253ووٹ حاصل کئے اور مد مقابل سید فضل الرحمان کو 206ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کے لئے یوسف خان نے 286ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اور مد مقابل سید عمر علی شاہ کو 180ووٹ ملے ۔ جائنٹ سیکرٹری کے لئے ارشد اقبال کو 241اور مد مقابل فضل امین کو 223ووٹ ملے ۔ فنانس سیکرٹری کے لئے عزیز احمد 279ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور مد مقابل شوکت علی کو 136ووٹ ملے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔