Swat

محکمہ پولیس کا اصل کام جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے، ڈی پی او سوات

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈی پی او سوات کیپٹن (ر)واحد محمود نے کہاہے کہ محکمہ پولیس کا اصل کام جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کرنا ہے،جو شعبہ ہائے تفتیش کی بہترین انوسٹی گیشن کی بدولت ممکن ہوتا ہے، پولیس شعبہ ہائے تفتیش محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، شعبہ ہائے تفتیش عصر حاضر کے چلینجز سے تب ہی احسن طریقے سے عہدہ برآ ں ہو سکیں گے جب پولیس شعبہ تفتیش دور جدید کے ٹیکنالوجی اور قانونی ماہرین اور اپنے سینئرز کے تجربہ سے استفادہ کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس شعبہ ہائے تفتیش کے استعداد کار بڑھانے اورانہیں عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔