سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ علمائے کرام سوات میں پائیدار امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور جدو جہد کریں۔ جمعیت اہلسنت و الجماعت کے صدر فضل قدیر شاہ کی قیادت میں علمائے کرام اور آئمہ کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما معاشرے کے کریم لوگ ہیں۔ منبر و محراب پر اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
