Swat

سوات پولیس کا کوئیک گرینڈ آپریشن،750 مشتبہ افراد گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی اوسوات واحد محمود کی ہدایت پر سوات پولیس نے ضلع بھر میں کوئیک گرینڈ آپریشن کیا جس میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس، آپریشن پولیس ٹروپس، لیڈیز پولیس، K-9 سکواڈ اور بم ڈسپوزل پولیس یونٹ نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 750 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران 20 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ، 30 افراد کے خلاف ہوٹل ایکٹ کی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 30کلوگرام چرس، 997گرام ہیروین اور50لیٹر دیسی شراب کو برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔