Swat

چوتھے روز بھی بارش سے موسم خوشگوار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چوتھے روز بھی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چوتھے روز بھی مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ماہِ صیام میں مینگورہ سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں موسم انتہائی خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ جمعہ کو بھی میدانی و بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جس کی وجہ سے موسم خوشگوار رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل کے روز تک سوات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔