سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت علما ئے اسلام سوات کے نا ئب امیر علی شاہ خان ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کی صوبا ئی حکومت پا نی کا بلبلہ تھی جو کچھ بھی کئے بغیر ختم ہو جا ئے گی۔ پا نچ سال دورِ اقتدار میں رہ کر بے حیا ئی اور فحا شی پھیلا ئی گئی ہے۔ عوام کے مفاد میں کو ئی بھی مثبت قدم نہیں اٹھا یا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف سروے رپورٹس میں صوبا ئی حکومت کی کا رکردگی صفر ہے۔ اس کے باوجود صوبا ئی حکومت عوام کو سبز با غ دکھا کر جھوٹ کے پل باندھ رہی ہے، مگر جمعیت علما ئے اسلام ان نام نہاد سیاستدانوں کے کر توت عوام کے سامنے لا ئے گی اور ان کو عوام کو دوبا رہ بے وقوف بنانے کا موقع نہیں دے گی ۔
۔۔۔۔۔
Swat
