سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں33سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ شیرین ولد حضرت علی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر پھنکے سے لٹک کر خود کشی کی کوشش کی۔گھر والوں نے اسے دیکھ کر شدید زخمی حالت میں اتارا اور طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا، جہاں بعد میں اس نے ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا ۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Swat
