Swat

سپینے اوبہ، فائرنگ سے 2کمسن بہنیں زخمی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے سپینے اوبہ میں فائرنگ سے 2کمسن بہنیں زخمی ہوگئیں۔ مخالف فریق کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ملم جبہ کے علاقے سپینے اوبہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے دو بہنیں تیرہ سالہ زینت اور گیارہ سالہ خاپیرئی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا مقدمہ اسحا ق اور حبیب کے خلاف درج کرلیا گیا جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔