Swat

پیرامیڈیکس کا اہم اجلاس زیر صدارت میاں گل علیم منعقد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال نے محکمہ صحت کے بعض اہلکاروں اور کچھ نادیدہ ہاتھوں کی جانب سروس رولز کو بہانہ بنا کر اور ان میں رعایت نہ کرکے ہزاروں پیرامیڈیکس کو ایک مرتبہ پھر پروموشنز سے محروم رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس قسم کی مذموم کوششوں کی بھر پور مخالفت کریں گے۔ اس سلسلے میں پیرامیڈیکس کا اجلاس زیر صدارت میاں گل علیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ؍ اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان اور انکی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ پیرامیڈیکس کے جائز حقوق کیلئے اور سروس رولز میں ان ترامیم کیلئے بہت جلد ایک اجلاس بلا کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکس جو 20 یا 35 سال سروس کے باوجود پروموشنز سے محروم چلے آ رہے ہیں ان کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔