Swat

سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ما حولیات کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج کے طلبہ و اساتذہ، پروفیسرز اور محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے عملے کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین اور محققین نے ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلبہ و طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ محکمہ ماحولیات و جنگلی حیات کے شانہ بشانہ جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ تقریب کے دوران طلبہ وطالبات کے ما بین پینٹنگز اور پو سٹر ز کا شاندار مقابلہ بھی ہوا جس میں طلبہ و طالبات نے ماحول اور اس پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو بڑے خوبصورت انداز سے اجاگر کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔