سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ ہفتہ کی شام مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کے بعداتوار کو بھی میدانی علاقوں میں شام کے وقت بارش ہوئی جس کی وجہ سے پہلے سے خوشگوار موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ سوات کے بالائی علاقوں میں ماہِ صیام میں ہر دوسرے روز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہے۔
