Swat

ٹرانسفارمر کی خرابی و بجلی بند، اہلِ علاقہ بپھر گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی بند ہونے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محلہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے محلے کا ٹرانسفارمر گذشتہ روز سے خراب ہے۔ پیسکو حکام نے اطلاع کے باوجود ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگ بغیر بجلی کے شدید گرمی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بعد میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور پیسکو حکام سے مذاکرات اور جلد ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔