Swat

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ایکٹ 2017ء نافذ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات پولیس نے عیدالفطرکے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخواہ پولیس ایکٹ 2017ء کے زیر دفعات 82اور( 1)86کے تحت ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے، روشنائی والا گولہ بارود بیچنے، آتشیں اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لہرانے، غیر قانونی کارپارکنگ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی پی او سوات کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندی کا اطلاق چاند رات او رعید کے ایام کے دوران ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خیبر پختونخوا ہ پولیس ا یکٹ 2017ء کی دفعات 107اور(1)108کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔