Swat

قومی وطن پارٹی کی آنکھ مچولی، شوکت علی خان آؤٹ، فضل رحمان نونو اِن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  قومی وطن پارٹی نے مینگورہ کے شہری حلقہ پی کے پانچ کا ٹکٹ دیے گئے امیدوار سے واپس لے کر زونل چیئرمین فضل الرحمان نونو کو دے دیا۔ اس سے پہلے قومی وطن پارٹی نے اس حلقہ کا ٹکٹ تحصیل کونسلر شوکت علی خان کو دیا تھا جس کے بعد انہوں نے تحصیل کونسل کی نشست سے استعفا دیا تھا۔ بعد میں گذشتہ روز قومی وطن پارٹی نے اس حلقہ کا ٹکٹ ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین اور اس حلقہ سے سابق امیدوارفضل الرحمان نونوکو جاری کردیا جنہوں نے ٹکٹ کے ساتھ کاغذات نامزدگی گذشتہ روز جمع کرادئے۔ اس سلسلے میں فضل الرحمان نونو سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ٹکٹ ملنے اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کردی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔